پورٹ الزبتھ،30دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ نے آخری پانچ وکٹ آخری دن پہلے 14اوور میں سری لنکا کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے آخری دن آج 206رنز سے ہرا دیا۔کائل ایبوٹ نے سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز کو تیسرے اوور میں 59کے اسکور پر پویلین بھیجا۔مہمان ٹیم اپنے کل کے اسکور میں صرف 41رنز کا اضافہ کر کے 281رنز پر آؤٹ ہو گئی۔کانگسو رباڈا نے 77رنز دے کر تین وکٹ لئے جبکہ ایبوٹ نے دو اور کیشومہاراج نے تین وکٹ چٹکائے۔اس سال کی شروعات میں نمبر ون رینکنگ گنوانے والی جنوبی افریقہ اب مسلسل تیسری سیریز جیتنے کی دہلیز پر ہے۔جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز چھ وکٹ پر 406رن پرڈکلیئر کی تھی جبکہ سری لنکا نے آج پانچ وکٹ پر 240رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔دوسرا ٹیسٹ پیر سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔